اہم خبریں

خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست اور پی ٹی آئی کی سینیٹ امیدوار فرحت شہزادی نے کاغذات نامزدگی واپس لےلیے۔

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز ) خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست اور پی ٹی آئی کی سینیٹ امیدوار فرحت شہزادی نے کاغذات نامزدگی واپس لےلیے۔

سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لین کے لیے فرح خان نے  اپنے اصل نام فرحت شہزادی کےنام سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور وہ خواتین کی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی امیدوار تھیں تاہم اب انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

الیکشن کمشنر نے فرحت شہزادی کو آج کاغذات کی جانچ پرٹال کےلیے طلب کررکھا تھا لیکن وہ اس سے قبل ہی سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button