
وزیر اعظم پاکستان نے80روپے فی لیٹر پیٹرول سستا کرکے عوامی خادم ہونے کا ثبوت دیا۔ارمغان سبحانی
وزیر اعلی نے پبلک سروس ٹرانسپورٹ سفر کے لئے فری سروس مہیا کرنے کا اعلان کر کے عوام کے دلوں کی ترجمانی کی ہے۔ طارق سبحانی
سیالکوٹ(ٹی این آئی) وفاقی وزیر مملکت ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ان مشکل حالات اور آئی ایم ایف کے دباو کے باوجود بھی پیٹرول کی قیمت میں 80روپے فی لیٹر کم کرکے صحیح معنوں مین عوامی خادم ہونے کا ثبوت دیا ہے ،انہوں نے کہا اس وقت ایران اور امریکہ کی جنگ کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
جس کے باعث حکومت نے یہ اقدام مجبوری کی وجہ سے لیا مگر پھر بھی وزیر اعظم نے ایکشن لیتے ہوے سبسڈی کے باوجود پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے عوام کو مہنگائی ہونے والی مہنگائی سے بچا لیا ہے،حکومت پاکستان عوام کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہے،
چوہدری طارق سبحانی ایم پی اے،چیرمین لینڈ اٹھارٹی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فوری طور پر عوام کو ریلف دینے کے لئے پبلک سروس ٹرانسپورٹ سفر کے لئے فری سروس مہیا کرنے کا اعلان کر کے عوام کے دلوں کی ترجمانی کی ہے۔
