اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

سماعت میں عدم پیشی ،سابق وزیر اعظم عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے 4 رکنی بینچ نے وارنٹ جاری کردیے۔

Chief executive, Arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد(ٹی این آئی) الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے وارنٹ جاری کردیے۔ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت کی ۔

الیکشن کمیشن نے پارٹی رہنماؤں اور چیئرمین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور  فواد چوہدری کی حاضری سے استثنا کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے تینوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button