اینٹی کرپشن پنجاب کی پےدرپے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائیاں جاری
لاہور(ٹی این آئی )اینٹی کرپشن پنجاب کی پےدرپے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائیاں جاری گزشتہ روز ہونے والی ڈائریکٹرز کانفرنس کے بعد اینٹی کرپشن لاہور ریجن A نے کاروائیوں میں تیزی کردی ہربنس پورہ میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرالی۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نےکہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی سورس رپورٹ کی نشاندھی پر کاروائی عمل میں لائی گی ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل کی سپروائزر میں آپریشن کیا گیا۔
گوہر نفیس نے کہا اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مال نے مشترکہ آپریشن کیااورہربنس پورہ کے علاقہ رانی پنڈ ، علی ٹاون ، ڈیرہ حسن ، حینف پارک مدنیہ ٹاون میں غیرقانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا ۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ صوبائی حکومت کی سات کنال چھ مرلہ سرکاری اراضی آپریشن کرتے ہوئے واہ گزار کروا لی گی انہوں نےکہا کہ واہ گزار کروائے جانے والی سرکاری اراضی کی مالیت 14 کروڑ 89 لاکھ بتائی گی ہے سرکاری اراضی پر قابض لینڈ مافیا کے خلاف بلاامیتاز کاروائی جاری ہیں گی۔