اہم خبریںپاکستان

ملکی معیشت کی بہتری کے لئے نوازشریف، اسٹیبلشمنٹ معاملات طے؟ 21 اکتوبرنوازشریف کی واپسی یقینی؟کڑا احتساب؟ اپنوں یا غیروں کی قربانیاں؟انتخاب جنوری، فروری شیڈول طے؟

By Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ میں ملکی معیشت کی بہتری اور صحیح معنوں میں جمہوریت کی راہ ہموار کرنے کےلئےمعاملات طے پا گئے ہیں اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے ویژن کوعملی جامعہ پہنانے کے لئے اپنی جماعت کے سرکردہ راہنماوں سمیت سب کو احتسابی عمل کا حصہ بنانے کے لئے قربانیوں کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

اور بعدازاں تمام سیاسی جماعتوں کا احتسابی عمل بھی بلا تفریق ہوگا،ہمارے ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے بھی نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سے بھی امیدیں وابستہ کرلیں جبکہ برسراقتدار آنے والی حکومت کو فری ہینڈ،آئینی مدت پوری کرنے اور اداروں کی بجا مداخلت کی بھی شرائط طے کر لی ہیں تاکہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے چینی،ڈالرز، گندم تیل کی اسمگلنگ کرنے والے مافیا کو نکیل ڈالی جاسکے ۔

 

جبکہ دوسری جانب وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بارے میں اب تک مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کے امکانات پر مبنی بیان، تاریخوں اور مہینوں کے حوالے سے قیاس آرائی پر ہی مبنی ہوتے تھے لیکن اب ان کے برادر خرد شہباز شریف نے اگلے ماہ کی 21 تاریخ کو ان کی وطن واپسی کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

 

اس لئے صرف ان کے حامی ہی نہیں بلکہ مخالفین بھی اس تاریخ اور اعلان کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے مرحلے میں ’’نواز شریف کے ٹرک پر کس کس سیاسی جماعت کے قائد ہوں گے مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی اپنے مرکزی رہنمائوں اور قابل ذکر حامیوں کے ساتھ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں گے۔

 

ان کے تاریخ ساز استقبال کی تمام تیاریاں اور انتظامات بہت جلد شروع ہو جائیں گے اور اگر ان کی وطن واپسی میں کوئی تعطل پیدا نہیں ہوتا تو ابھی ان کے آنے میں ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ پڑا ہے لیکن ان کے آنے کے اعلان سے ہی ماحول میں گہما گہمی کے آثار نظر آرہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button