پاکستان

رہبر کمیٹی کے 99فیصد ارکان کے دامن کرپشن سے داغدار ہیں'ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( ٹی این آئی )مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ رہبر کمیٹی کے 99فیصد ارکان کے دامن کرپشن سے داغدار ہیں، بڑے میاں مرکزی حکومت میں بیٹھ کر چھوٹے میاں خادم اعلیٰ پنجاب بن کر وارداتیں کرتے رہے،حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ اپوزیشن کو اپوزیشن سے خطرہ ہے۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہعوا م نے پی ٹی آئی کوپانچ برس کیلئے مینڈیٹ دیا،پاکستان کسی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا، اپوزیشن ملک میں قیام امن کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے روشن مستقبل کاراستہ جمہوریت اورمفاہمت سے ہوکرجاتا ہے۔ اپوزیشن کی دھونس سے عوام ڈرنے والے نہیں ،وہ منتخب آئینی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان میں تعمیروترقی کے بغیر عام آدمی کامعیارزندگی بلندنہیں ہوگا۔
انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن کی رہبر کمیٹی چوروں کی انجمن ہے جس کا ہر فرد کر پٹ اورکر پشن میں ملو ث اور اداروں کومطلو ب ہے،اپوز یشن چور مچائے شور فارمو لے کو اپنانے کی بجائے 2023تک انتظار کرے ان شا ء اللہ انتخابات اپنے وقت مقررہ پر ہی ہو نگے اوروزیراعظم عمران خان کی حکومت اپنی آئینی مد ت پوری کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button