پاکستان

شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

لاہور(ٹی این آئی )مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔
مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میںکہا گیا ہے کہ عمران خان انتقام کی آگ میں اندھے ہو چکے ہیں،عمران خان سیاست کو اسمبلیوں اور سڑکوں سے گھر تک لے آئے ہیں،بہو،بیٹیوں اور ماں کو بھی انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،ملک میں احتساب کے نام پر ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button