اہم خبریں

بلاول بھٹو زرداری نے بھی انتخابی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (ٹی این آئی)چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہےکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تمام سیاسی جماعتوں کو 95 نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جن میں بلاول بھٹو زرداری بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان اسمبلی کا یہ تیسرا الیکشن ہے،یہ الیکشن 2015کے قوانین کے مطابق ہو رہے ہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تمام سیاسی جماعتوں کو 95 نوٹسز جاری کیےگئے ہیں جن میں سے پیپلزپارٹی کو 35، تحریک انصاف کو 23 اور مسلم لیگ ن کو 12 نوٹسز جاری کیےگئے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وزراء اور سینیٹر بھی گلگت بلتستان پہنچ کر الیکشن قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔

راجہ شہباز خان کاکہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی انتخابی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، واویلا مچایا جارہا ہے تو بتایا جائے دھاندلی کہاں ہوئی،گلگت بلتستان میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button