
حلقہ PP-38سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے اسمبلی اراکین کو تنبیہی نوٹس جاری کر دئیے
Editor Arshad mahmood Ghumman
لاہور(ٹی این آئی )صوبہ پنجاب کے حلقہ PP-38سیالکوٹ میں 28جولائی 2021ء کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے امیدوارطارق سبحانی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پرڈسٹر کٹ مانیٹرنگ آفیسرالیکشن کمیشن، اشتیاق احمد نے رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی اور اراکین صوبائی اسمبلی، خواجہ محمد منشا ء اللہ بٹ، چوہدری ارشد جاوید وڑائچ، عارف قبال، گلناز شہزادی اور نوید اشرف کو سخت تنبیہی نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایات کی ہیں کہ وہ آئیندہ انتخابی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی حلقے کا دورہ کریں گے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے واضح طور پر تنبیہ کی، کہ خلاف ورزی کی صورت میں مذکورہ اراکین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور انتخابات کی شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ مذکورہ اراکین اسمبلی کو 21 جون کو ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 جون کو وضاحت کیلئے طلب کیا گیاتھا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے اراکین اسمبلی کے وضاحتی بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد 23جون کو یہ تنبیہی نوٹس جاری کئے۔