پاکستانجرم وسزا

اینٹی کرپشن پنجاب کا محکمہ آبپاشی پر چھاپہ ضلعدار اور پٹواری ہزار واں روپے رشوت لیتے گرفتار، پرچہ درج

لاہور (ٹی این آئی) اینٹی کرپشن پاکپتن نے محکمہ آبپاشی کے افسران پر اچانک چھاپہ مار کر ضلعدار عدنان اور طفیل احمد پٹواری کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے دس ہزار روپے شکایت کنندہ سے بطور رشوت وصول کئے۔ملزمان سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پاکپتن کے سرکل آفیسر زاہد علی نے سول جج نوید احمد کے ساتھ ملکر کاروائی کی۔ اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کا خاتمہ کئے بغیر گُڈ گورننس کا حصول ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد بڑھانے کےلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ۔ اینٹی کرپشن پنجاب بھر میں بد عنوان عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کئے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button