پاکستان

پاکستان دشمن قوتیں ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی سازشیں کر رہی ہیں' وزیر داخلہ

لاہور(ٹی این آئی)وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مولانا عادل خان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا، ملک کے اندر دہشتگردی اور انتہا پسندی پھیلانے والے عناصر کا محاسبہ ہو گا، پاکستان دشمن قوتیں ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی سازشیں کر رہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پاکستان علما کونسل و معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے ملاقات کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کے تعاون سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا گیا۔ممتاز عالم دین مولانا عادل خان کاقتل افسوسناک اور قابل مذمت ہے اور مجرموں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا عادل خان ایک عظیم عالم دین تھے اور ان کی اسلام اور مسلمانوں کیلئے خدمات قابل قدر تھیں۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتی ہیں اور ملک میں فرقہ وارانہ فسادات چاہتی ہیںجنہیں باہمی اتحاد سے ناکام بنانا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ توہین و تکفیر کرنے والے مجرموں کی اکثریت گرفتار ہو چکی ہے اور جو باقی ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل و معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمو داشرفی نے کہا کہ مولانا عادل خان کے قاتل فوری گرفتار کیے جائیں اور جن مجرموں نے محرم الحرام سے قبل ملک میں توہین و تکفیر کی ہے ان کو گرفتار کیا جانا چاہیے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے وفاقی وزیر داخلہ کو ملک میں انٹرفیتھ ہارمنی کونسل کے قیام کے سلسلہ میں آگاہ کیا اور وفاقی وزارت داخلہ کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button