اہم خبریںجرم وسزا

مجھ پر تین مقدمات جھوٹے درج کردیے گئے ،عدالت کے احکامات کے باوجود ہمارے گھر پر قبضہ کیا گیا۔رانا عمر کی وزیر اعلی سے انصاف کی اپیل۔

لاہور (ٹی این آئی نیوز)لاہور کے رہائشی راناعمر خیام کی آئی جی پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے قبضہ گروپ سے اپنی زمین واگزار کرانے کی اپیل،پولیس اہلکاروں نے قبضہ گروپ کے ساتھ ملکر ہماری اراضی پر قبضہ کیا ہے۔ہماری وراثتی جائیداد کا معاملہ ہے۔ڈی ایس پی ذوالفقار بٹ،انسپکٹر عمران خان تھانہ جنوبی چھونی ملزمان کے ساتھ ملے ہیں۔عدالت نے ہمیں سٹے دیا اس کے باوجود ذوالفقار بٹ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملکر ہمارا سامان اٹھاکر لے گئے۔مجھ پر تین مقدمات جھوٹے درج کردیے گئے ہیں۔عدالت کے احکامات کے باوجود ہمارے گھر پر قبضہ کیا گیا۔پولیس کے جھوٹے مقدمات میں میری ضمانت ہونے کے باوجود مجھے پولیس ہراساں کررہی ہے۔مین ایئرپورٹ روڈ لاہور پر پندرہ کنال کا پلازہ ہے جو وراثتی ہے مجھے میرے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔ایس ایچ او مجھے اور میرے اہلخانہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔میں آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ڈی ایس پی ذوالفقار بٹ اور انسپکٹر جنوبی چھونی عمران کی قبضہ گروپ کی سرغنائی کرنے کا نوٹس لیا جائے اور ہماری اراضی واگزار کرائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button