پاکستان

پی ڈی ایم پاکستان بچائو نہیں بلکہ شہباز بچائو تحریک شروع کررہی ہے ' ہمایوں اختر خان

اسلام آباد( ٹی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پاکستان بچائو نہیں بلکہ لیڈر زبچائو تحریک شرو ع کررہی تھی جو شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد شہباز بچائو تحریک میں تبدیل ہو چکی ہے ، مسلم لیگ(ن) توچوری کھانے والی جماعت ہے ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کا ساراانحصار مولانافضل الرحمان پر ہے اور تحریک کے پہلے جلسے کا کوئٹہ میں شیڈول ہونااس کا منہ بولتاثبوت ہے،حکومت کو اپوزیشن کی تحریک سے کوئی خوف ہے اورنہ ان سے ان کی شرائط پر کوئی بات ہونے جارہی ہے ۔
اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد اور بعدازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والی اے پی سی کاجواعلامیہ جاری کیا گیا ہے کیااس میں پاکستان کو درپیش چیلنجز کاکوئی ذکرموجود ہے ، عوام قطعی طور پر اپنی کرپشن ،سیاست اورمفادات کے لئے باہر نکلنے والوںکی تحریک کا ایندھن نہیںبنیں گے۔ شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست جون سے زیر سماعت ہے ، جب لاہورہائیکورٹ کے دو فاضل ججز صاحبان نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کی تو کیا نیب انہیں یہ کہتی کہ آپ گھر تشریف لے جائیں ۔
نواز شریف کے دور میں سیف الرحمان کا احتساب کا ادارہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں موجود تھا لیکن آج آج ایسا کچھ نہیں ہے اور نیب ایک خود مختار ادارے کے طو رپر کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت کی پارلیمانی لیڈرز سے ملاقات گلگت بلتستان کے معاملے پر ہوتی ہے لیکن اپوزیشن وہاں اپنی آہ وزاریاں شروع کردیتی ہے کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ۔ہمایوںاخترخان نے کہا کہ اپوزیشن ہرگز ”پاکستان بچائو تحریک ” نہیں بلکہ پہلے ” لیڈرز بچائو اور اب شہباز بچائو تحریک ” شروع کررہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button