اہم خبریں

چیئیر مین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی، محمد طارق سبحانی کی زیر صدارت اتھارٹی بورڈ کاسال 2025 کے تیسرے اجلاس کا انعقاد

Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی)پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی بورڈ کاسال 2025 کے تیسرے اجلاس کا انعقاد،چیئیر مین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی، محمد طارق سبحانی نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں سینرممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید،ممبر ٹیکسسز اور تمام ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اکرام الحق نے دس نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔پہلے ایجنڈے میں سال 2025 کے دوسرے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
مالی سال 2025-26 کے سالانہ بجٹ اور ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصداضافے کی منظوری، اراضی ریکارڈ سنٹر سے پراپرٹی سرٹیفیکٹ کے اجراء اور فیلڈ سٹاف کے لیے ہارڈ ایریا ا لاونس کی منظوری دی گئی۔ پلس پراجیکٹ کے تحت مشترکہ کھاتوں کی تقسیم میں سروس چارجز کی معافی، اراضی معاون کو دو ماہ کی فیسوں میں رعایت، لیگل ایڈوائزر کے ریگولیشن میں تبدیلی، گورئنمنٹ اداروں سے ریکارڈ کی تصدیق کے لیے فیسوں میں کمی کی منظوری دی گئی۔علاوہ ازیں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے پلرا سروس چارجز کی یو ایس ڈالر میں منظوری کے ساتھ پلراا یمپلائز کے لیے نئے سروس ریگولیشن کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پلرا بورڈ ممبران مبین الدین قاضی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، ڈاکٹر محمد طاہراورمحمد یثرب ہنجرا نے شرکت کی۔ جبکہ پلرا کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن عاصم سلیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل زاہد سہیل،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز فاروق اکمل،چیف فنانشل آفیسر کامران حفیظ، اور ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس عامر مظفر نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button