
لاہور(ارشدمحمودگھمن، ٹی این آئی)بلدیاتی انتخابات، سات لاکھ سے زائد آبادی والے شہر کو بگ سٹی قرار دینے کی تجویز،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت نئے بلدیاتی ایکٹ کی تیاری کے حوالے سے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن، ٹاون کارپوریشن اور میونسپل کمیٹی کے دائرہ کار پر غور کیاگیا
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل نے شرکت کی۔ جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشد بیگ نے مجوزہ بلدیاتی ایکٹ پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہاہےکہ سات لاکھ سے زائد آبادی والے شہر کو بگ سٹی قرار دینے کی تجویز دی ہے۔پہلی دفعہ تحصیل کونسل کا قیام تجویز کیا گیا ہے۔