پاکستانجرم وسزا

غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کے آلزام میں ن لیگی رکن قومی اسمبلی پر مقدمہ درج۔

لاہور(ٹی این آئی) منگل کے روز قبضہ اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکینڈل میں بڑی پیش رفت ہوئی جس میں قصور سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شیخ وسیم اختر ، ان کے فرنٹ مین پرویز اختر ، احمد ندیم اور میونسپل کارپوریشن قصور کے تین انفورسمنٹ انسپکٹرز ، سمیت سات افراد پر ڈی سی قصور کی درخواست پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ ایک انفورسمنٹ انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے اپنے ریفرنس میں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔ ملزمان نے سرکاری زمین پر قبضہ ،غیر رجسٹرڈ، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کنورژن اور رجسٹریشن فیس کی مد میں خزانہ سرکار کو کروڑں روپے کا نقصان پہنچایا۔
ملزمان نے قصور میں سعد مکہ ٹاؤن کے نام سے 61 کنال سے زائد رقبہ پر مشتمل ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رکھی تھی۔ ڈی کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی غیر منظور شدہ اور غیر قانونی ہے۔ ملزمان نے ملحقہ 17 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کرکے سوسائٹی میں شامل کیا ہوا تھا۔ ملزمان نے سرکاری زمین بھی پلاٹ بنا کر بیچ دی۔ ملزم شیخ وسیم کنورژن، رجسٹریشن ، سائیٹ اور دیگر سرکاری فیسوں کی مد میں 1 کروڑ 21 لاکھ سے زائد کا نادہندہ ہے۔ملزم نے ہاؤسنگ سوسائٹی میں پارک، قبرستان، سکول اور دیگر عوامی مقامات کی کوئی جگہ مختص نہ کی تھی۔ عوامی مقامات کے لئے مختص زمین سرکار کے نام ٹرانسفر نہ گئی۔ ملزمان دھوکہ دہی سے سادہ لوح عوام کو غیر قانونی پاٹ بیچ کر لوٹ رہے ہیں۔ ملزمان نے میونسپل کارپوریشن کے انفورسمنٹ انسپکٹرز و دیگر افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔

اس حوالے سےڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button