اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

عوام کے تعاون سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،عوام بے خوف کرپٹ عناصر کی نشان دہی کریں،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ خوشحال پنجاب کے لئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے اس مقصد کے لیے ہم سب نے ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔عوام بے خوف کر کرپٹ عناصر کی نشان دہی کریں تاکہ انہیں نشان عبرت بنایا جا سکے ۔

 

انھوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کے تمام ریجنل اور ضلعی دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کیا گیا۔اور روزانہ صبح 10 سے 11 بجے تک پنجاب کے تمام ریجنل اور ضلعی دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کے اگر کسی ماتحت آفیسر کے کرپٹ مافیا کے ساتھ تعلقات یا پھر ان سے ہمدردی پائی گئی تو وہ بھی اپنے محاسبہ کی تیاری رکھیں میرے نزدیک کسی کرپٹ  بددیانت آفیسر کے لئے معافی کی گنجائش نہیں ہے اوروزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کو آگے لے کر چلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button