اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف نےکل ہونے والے سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنےکا اعلان

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد(ٹی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےکل ہونے والے سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنےکا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

 

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کی ایوان میں موجودگی تک چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ملتوی کیا جائے۔کور کمیٹی تحریک انصاف کا کہنا ہےکہ وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کے بغیر چیئرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب غیر آئینی ہے۔ وفاق کی اکائی خیبرپختونخوا کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا تعصب  ومنافرت پھیلانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

 

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے خلاف درخواست سیکرٹری سینیٹ کو جمع کروائی ہے جب کہ انتخاب عدالت میں بھی چیلنج کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button