پاکستان

طلال چوہدری کو (ن) لیگ کی ترجمان کمیٹی میں بطور ممبر شامل کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

لاہور( ٹی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے طلال چوہدری کو مسلم لیگ (ن)کی ترجمان کمیٹی میں بطور ممبر شامل کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ۔
رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری نے اپنی ہی پارٹی کی معزز خاتون ممبر قومی اسمبلی کو ہراساں کیا اور مار کھائی،طلال چوہدری جیسے کردار معاشرے کے ماتھے پر داغ ہیں جن کا قلع قمع کرنا ضروری ہے۔
طلال چوہدری کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے اکابرین نے کسی قسم کی تادیبی کارروائی نہیں کی بلکہ شرمناک حرکات کے باوجود مسلم لیگ(ن) کی ترجمان کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔مطالبہ ہے کہ غیراخلاقی حرکات کے پیش نظر طلال چوہدری پر پاکستان میں سیاست کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button