پاکستان

فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب کی گوجرانوالہ سیاسی اجتماع میں شرکت، کرونا ایس او پیز بھی نظر انداز

گوجرانوالا (ٹی این آئی) گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری صدیق مہر کے گھر کارکنوں کا اجتماع ہوا۔
اجتماع میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی اور کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔
اجتماع میں اکثریت نے کورونا ضابطہ کار (ایس او پیز) کا خیال نہیں رکھا جبکہ فردوس عاشق اعوان نے ماسک لگا رکھا تھا لیکن خطاب کے دوران اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماسک اتار دیا۔
یادرہے کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو کورونا ضابطہ کار پر عمل نہ کرنے کی باعث تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ فردوس عاشق اعوان بھی اس حوالے سے تنقید کرچکی ہیں۔
وہیں دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فردوس میڈم بھی اپنے لیڈرکی طرح ذہنی مریض ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج محترمہ ریلی لے کر گوجرانوالا گئی ہیں، کیا یہ ریلی کورونا پروف تھی؟ کیا کورونا صرف اپوزیشن کے جلسوں سے پھیل رہا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button