
اہم خبریں
شہزاد اکبر کا تقرر، جھوٹ بولنے دوسروں پر الزام لگانے اور اپنی چوری پرپردہ ڈالنے کے لیے کیا گیا۔مریم اورنگزیب
لاہور (ٹی این آئی نیوز)ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مشیرداخلہ واحتساب شہزاد اکبر پر الزامات لگاتے ہوئے کہاہے کہ شہزاد اکبر کبھی براڈ شیٹ تو کبھی براڈ شیٹ میں کمیشن لیتے پکڑے جاتے ہیں، ان کا تقرر ہی جھوٹ بولنے ، دوسروں پر الزام لگانے اور اپنی چوری پرپردہ ڈالنے کے لیے کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر دوسروں کی پگڑیاں اُچھالتے ہیں، برطانوی صحافی نے خود لکھا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف اسٹوری کا مواد اُسے شہزاد اکبر نے دیا ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف برطانوی اخبار میں شائع اسٹوری میں وزیراعظم کا دفتر استعمال کیا گیا، برطانوی عدالت نے لگائے گئے الزامات کا ثبوت مانگا ہے ۔