اہم خبریںجرم وسزا

حکومت کا منشیات کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (CNF) کا دائرہ کار تمام اضلاع تک پھیلانے کا فیصلہ

حکام کے مطابق بڑے اضلاع میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سٹیشنز قائم کیے جائیں گے جو تھانوں کی طرز پر کام کریں گے

لاہور(ٹی این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے میں منشیات کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (CNF) کا دائرہ کار تمام اضلاع تک پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام کے مطابق بڑے اضلاع میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سٹیشنز قائم کیے جائیں گے جو تھانوں کی طرز پر کام کریں گے۔ لاہور میں ابتدائی طور پر 3 نارکوٹکس فورس سٹیشنز قائم کیے جائیں گے جبکہ راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد اور ڈی جی خان میں بھی تھانوں کی طرز پر سٹیشنز بنائے جائیں گے۔

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے لیے عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن اور ایمرجنسی نمبر بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ شہری کسی بھی مشتبہ معاملے کی فوری اطلاع دے سکیں۔پہلے فیز میں ہیڈکوارٹر سمیت ہر نارکوٹکس سٹیشن نے اپنا ورکنگ آغاز کر دیا ہے۔ دوسرے فیز میں صوبے کے تمام اضلاع میں نارکوٹکس فورس سٹیشنز کے قیام کو عملی شکل دی جائے گی تاکہ منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر اور بروقت کی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button