شوبز

اقرا میرے پیار میں گم ہے، یاسر حسین

اسلام آباد (ٹی این آئی) اداکار و میزبان یاسر حسین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بیوی اقرا عزیز کی سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ وہ ان کے پیار میں بہت زیادہ گم ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں یاسر نے کہا کہ انہیں کنٹرورسی میں رہنے کا شوق نہیں۔ انہوں نے کہا اگر انہیں ایسا شوق ہوتا تو وہ یقیناً صبا قمر اور بلال سعید کی کنٹروورسی میں پڑ جاتے اور سوشل میڈیا پر جا کر کمنٹ کرتے .
اور اس سے لوگ ان کی واہ واہ کرتے اور شاباش دیتے کہ فیلو اداکار نے کتنا اچھا بیان دیا ہے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ کسی بھی فیلو اداکار کو جلتی پر تیل نہیں ڈالنا چاہیے۔ اقرا عزیز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ میرے پیار میں گم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button