پاکستان

پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت نے پولیس کا بھٹہ بٹھا دیا ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(ٹی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت نے پولیس کا بھٹہ بٹھا دیا ہے ، آج آئی جی کہتا ہے کہ میں ایک سیکشن آفیسر کے نوٹیفکیشن کی مار ہوں تو اس کا کو اپنے اوپر کیا اعتماد ہوگا اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے،نوازشریف علاج کے بغیر پاکستان واپس نہیں آسکتے، بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں آئی جی تبدیل ہوئے تھے ، معاملہ عدالت میں گیا، عدالت میں چلے جانا کوئی ایسی بات نہیں ،لیکن پنجاب میں تو پولیس کا بھٹہ بٹھا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہیہ بات سامنے آ چکی ہے کہ شہزاد اکبر ایک ہفتے سے پولیس افسران کے انٹرویو کر رہے تھے ، انہیں کوئی بدنام قسم کا کردار چاہیے تھا تاکہ وہ لاہور میں جو چاہتے ہیں وہ پورا کرسکیں ، موجودہ آئی جی کے کردار کی گواہی پاکستان کے ادارے بھی دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے موجودہ آئی جی کیلئے انکوائری تک نہیں کی اور پہلے کو تبدیل کردیا ، اب اس پولیس سے انصاف کی کون توقع کرے گا ،اب عدالت ہی فیصلہ کرے گی ،تحریک انصاف کے چند لوگ چھوڑ کر سب کے خلاف انکوائریاں ہونی چاہیئں ، نیب بتائے اگر میرا ایک بھی بے نامی اکاؤنٹ یا پراپرٹی ہے ، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میاں نوازشریف اگر انکوائری پر گرفتار ہوسکتے ہیں تو پرویز خٹک اور عثمان بزدار کو بھی نیب بٹھائے ، انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف علاج کیلئے باہر نہیں جانا چاہتے تھے ،خاندان کے دوسرے لوگوں نے آکر انہیں باہر جانے پر آمادہ کیا، جب وہ یہاں تھے تو انہیں ایک مرتبہ مائنر اٹیک ہوا تو ڈاکٹروں نے ہاتھ لگانے سے انکار کردیا اور انہیں وہیں لے جانے کا کہا جہاں ان کا پہلے آپریشن ہوچکا ہے ، نوازشریف کی ایسی حالت ہے کہ وہ علاج کے بغیر پاکستان واپس نہیں آسکتے ، رپورٹ کے بعد سب کچھ واضح ہوگیا ہے ، انہیں اپنا وہیں علاج کروانا چاہییے ، مسلم لیگ (ن) کو ان کے وہاں رہنے سے کوئی نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button