انٹرنیشنلاہم خبریں

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے 2.4ارب بھیجنے پر شکریہ ادا کیا ۔

اسلام آباد (ٹی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ریکارڈ 2.4 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلاتِ زر کےحوالے سے ایک اور ریکارڈ شکن مہینے (دسمبر: 2.4 ارب $) پر میں اپنے سمندر پار پاکستانیوں کامشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ماشاءاللہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات زر مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سےزیادہ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے ان 6 ماہ کی ترسیلات کا مجموعی حجم 14.2 ارب $ رہا جوگزشتہ برس سے 24.9% زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button