پاکستان

وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکا بے مثال عوامی اقدام، ریونیو سے متعلقہ امور نمٹانے کیلئے صدیوں پرانے طرز حکمرانی میں بڑی تبدیلی

لاہور( ٹی این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرصوبے میں ریونیو سے متعلقہ امور نمٹانے اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے صدیوں پرانے طرز حکمرانی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے جس کے تحت وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے صوبے کے عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک اور مثالی اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب بھر میں ریوینو عوامی خدمت کچہریاں لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے اور وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے میں پہلی بار ریوینو عوامی خدمت کچہریاں لگائی گئیں اور عوامی خدمت کچہریوں میں ہزاروں شہریوں کے ریوینو سے متعلقہ امور موقع پر حل کئے گئےـ
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہناہے کہ ہر ماہ کام کے پہلے روز متعلقہ افسران صبح 10بجے سے دوپہر 3بجے تک خود ریوینو عوامی خدمت کچہریوں میں موجود رہیں گے اور صوبہ بھر میں عوام کے ریونیو سے متعلقہ امور ایک ہی چھت تلے نمٹائے جائیں گے،جس سے ریوینو سے متعلقہ شکایات کا جلد ازالہ ہو سکے گا۔انہوںنے کہاکہ ریونیوعوامی خدمت کچہریوں میں درستگی ریکارڈ، فرد کا اجرائ، انتقالات کا اندراج، رجسٹری،انکم سر ٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیوسے متعلقہ دیگر معاملات حل ہو ں گے۔ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ کلکٹر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، سب رجسٹرار، قانونگو، پٹواری اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر عوامی خدمت کچہریوں میں موجود رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ عوام کے ایشومتعلقہ افسران موقع پر حل کریں گے۔عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اورہم فرسودہ نظام کو یکسر بدل کر عوامی امنگوں کے مطابق بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button