
لاہور(ٹی این آئی)محسن نقوی نے بتایا کہ سی بی ڈی میں 4آفس ٹاورز بنائے جائیں گے جن میں سرکاری دفاتر کو شفٹ کیا جائے گا۔ سول سیکرٹریٹ کے باہر صرف سی بی ڈی کے ان 4ٹاورز میں سرکاری دفاتر ہوں گے۔ کرائے کی عمارتوں میں قائم حکومت پنجاب کے دفاتر کو سی بی ڈی ٹاورز میں شفٹ کر دیا جائے گا، اس عمل سےکروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔اب پنجاب حکومت کے کئی دفاتر کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں اورکروڑوں روپے کرایہ دینا پڑتا ہے۔ ڈیزائن فائنل ہوتے ہی سی بی ڈی ٹاورزپر کام شروع کر دیا جائے گا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ (چند ماہ پہلے جب انہیں حکومت ملی تو ) پنجاب سول سیکرٹریٹ کی بری حالت تھی، اب یکسر بدل چکی ہے۔ سول سیکرٹریٹ بہت خوبصورت ہو چکا ہے،اس بہتری کا کریڈٹ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کو جاتا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پی اینڈڈی کی پرانی بلڈنگ بڑا پراجیکٹ ہے جس پر کام جاری ہے۔ محسن نقوی نے اپنے ساتھ مختلف پروجیکٹس پر کام کرنے والے ملازمین اور نگراں وزرا کی ٹیم کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم کیلئے دعا ہے کہ اللہ آپ کو محنت کی جزا دے۔