اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب، سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے لیے روانہ

اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے 15 سے 18 اپریل تک جاری سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم سعودی عرب اور قطر کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، تعاون کے فروغ اور علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم ترکیہ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں بھی شرکت کریں گے جہاں وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button