شوبز
اداکارہ عائشہ عمر11اکتوبر کو اپنی سالگرہ منائیں گی
لاہور ( ٹی این آئی) نامور اداکارہ عائشہ عمر11اکتوبر کو سالگرہ منائیں گی ۔ عائشہ عمر نے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی اوربعد ازاں نیشنل کالج آف آرٹس سے فائن آرٹس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ۔ انہوںنے گلوکاری کے ساتھ ٹی وی ڈرامہ سیریلزمیں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اورسیٹ کام ”بلبلے ”میں ان کا کردار ”خوبصورت ”بے حد مقبول ہوا اوران کی بہترین کارکردگی کی بناء پر ان کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز ا جا چکا ہے ۔عائشہ عمر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گی۔