
پاکستان
ق لیگ کے سینئر راہنما مونس الٰہی نے امتحانات کے معاملے پر وزارت تعلیم کا نیا نام تجویز کردیا
Editor arshad Mahmood Ghumman
لاہور (ٹی این آئی )پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے امتحانات کے معاملے پر وزارت تعلیم کا نیا نام تجویز کردیا۔
اپنے بیان میں مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ وزارت تعلیم کو ’وزارتِ ڈیٹ شیٹ‘ کا نام دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ کو سنے بغیر امتحانات کی تاریخ آگے پیچھے کرنے کے سوا وہاں کیا ہورہا ہے؟ نہ کورونا کے اثر سے تعلیم کے بچاؤ کی پالیسی نہ طلبہ کو تعلیمی بحران سے نکالنے کا پلان ہے۔
مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ بغیر تیاری امتحان دینا طلبہ کی پریشانی کا مزید سبب بنے گا۔