وزیراعظم کی آمد سیالکوٹ، نجی ایئر لائن اور ن لیگ کے دور حکومت میں منظور متعدد منصوبوں پر تختیاں لگائیں گے ۔
سیالکوٹ (ٹی این آئی)وزیراعظم عمران خان آج سیالکوٹ کا دورہ کریں گے جہاں وہ نجی ائیر لائن ائیر سیال سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں کے لیے 17 ارب روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کریںگے ، منصوبوں میں ترقیاتی کام، صاف پانی، پارکس اور مختلف منصوبے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان چیمبر آف کامرس سے خطاب بھی کریں گے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے پانچ نئے منصوبوں میں صاف پانی، سیوریج سسٹم، پانچ نئے پارکس اور ٹریفک مسائل کا حل شامل ہے۔
وزیراعظم عمران خان آج سیالکوٹ میں جن منصوبوں کا اعلان اور افتتاح کریں گے اس میں سے زیادہ تر منصوبے ن لیگ کے دور حکومت میں منطور ہوئے۔
ائیر سیال کا لائسنس 2017 میں منظور ہوا، سترہ ارب روپے کی گرانٹ 2018 میں ایشین بینک کے معاہدے کی صورت میں ملی، یہ معاہدہ حکومت پنجاب، سیالکوٹ کی بلدیاتی حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان ہوا تھا جس میں صاف پانی، سیوریج سسٹم اور پارکس کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔