اہم خبریںپاکستان

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ کرپشن سے پاک خوشحال پنجاب کی بنیاد رکھی جا سکے۔گزشتہ روز اینٹی کرپشن فیصل اباد نےچیئرمین پی ٹی ائی کی بہن ڈاکٹر عظمی خان ،سابق اے ڈی ایل ار عرفان محمود سمیت دیگر ملزمان کو اراضی ریکارڈ سکینڈل جھنگ میں20 جولائی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

 

ڈاکٹر عظمی خان پر جعلسازی سے کروڑوں روپے کی اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام کروانے کا الزام ہے ۔اسی طرح اینٹی کرپشن فیصل اباد نے سابق ایم این اے رانا نصراللہ گھمن اورسبق ممبران صوبائی اسمبلی فیصل آباد میاں وارث عزیز ، علی اختر، محمد ظہیر الدین سمیت دیگر ملزمان کو بھی کرپشن کے الزامات پر 20جولائی کو اینٹی کرپشن فیصل آباد آفس میں طلب کیا گیا ہے ۔ تمام ممبران اسمبلی کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر اینٹی کرپشن انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button