پاکستان

حکومت مخالف تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کاملک بھر میں حکومت کےخلاف مظاہروں کا اعلان ۔

اسلام آباد (ٹی این آئی)حکومت مخالف تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے آج سے ملک بھر میں حکومت کےخلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔
پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخارحسین کا کہنا ہے کہ پہلے پشاور میں ایف آئی آر درج کی گئی اور پھر ملتان میں کارکنان کوگرفتارکیا گیا، پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمات حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔
‘پی ڈی ایم کا جلسہ 13 دسمبر کو ہی ہو گا، تصادم ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی’
انہوں نےکہا کہ جیل سیاستدان کا دوسراگھر ہے لہٰذا اپوزیشن کو ایسی دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کسی کو جلسوں سے نہیں روکیں گے بلکہ قانونی کارروائی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button