
لاہور(ٹی این آئی) حکومت پنجاب نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے 6 افسران کے تقرر اور تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے جن میں گریڈ 19 کے شہزاد حسین قریشی کو ہائی وے سرکل گوجرانوالہ 2 سے چیف انجینئر پنجاب بلڈنگز نارتھ زون ،محمد عثمان گریڈ 19 کو چیف انجینئر پنجاب بلڈنگ ساؤتھ زون،محمد اقبال یاور گریڈ 19 کو چیف انجینئر پنجاب بلڈنگز (ایم اینڈ آر)ڈیپارٹمنٹ لاہور، ملک محمد ریاض گریڈ 20 چیف انجینئر پنجاب ہائی وے نارتھ زون ،محمد زبیر لطیف گریڈ 19کو چیف انجینئر پنجاب بلڈنگز سینٹرل زون لاہور اور محمد نسیم گریڈ 19 کو چیف انجینئر پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،جبکہ عبدالقیوم چیف انجینئر پنجاب بلڈنگز نارتھ زون ،بابر حسین چیف انجینئر پنجاب بلڈنگز ساوتھ زون، خرم اقبال چیف انجینئر پنجاب بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ ایم اینڈ آر، وسیم طارق چیف انجینئر پنجاب ہائی وے نارتھ زون اور ندیم الدین چیف انجینئر پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کو متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔