پاکستانشہر شہر سے

لائبریری سکولوں کا اہم جز ہے اس کہ بدولت بچوں میں کتب بینی کا شوق اجاگر ہوتا ہے،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال کا گورنمنٹ ایم ایس گرلز ایلیمنٹری سکول میں لائبریری کا افتتاح، نصابی اور ہم نصابی کتابوں، نیوز پیپرز سمیت پیٹنگ کے سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ لائبریری سکولوں کا اہم جز ہے اس کہ بدولت بچوں میں کتب بینی کا شوق اجاگر ہوتا ہے اور ان مین شعور اور وجدان کو توانائی ملتی ہے۔ انہوں نے یہ امر قابل تعریف ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو خوبصورت لائبریری کی سہولت فراہم کی گئی۔

 

انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ وہ کتاب سے اپنا رشتہ مضبوط بنائیں اور لائبریری میں رکھی کتابوں کو پڑھے اور اپنے مستقبل کی راہیں تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے کیونکہ کمپیوٹر ایجوکیشن کے بغیر کسی بھی فیلڈ میں آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔

 

انہوں نے کلاس رومز میں بچوں سے سبق سنتے ہوئے ہدایت کی کہ بچے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کیلئے بجلی، گیس کے آلات سے چھیڑ خوانی نہ کریں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے خود بھی صاف رہیں۔ اس موقع سی ای او ایجوکیشن مجاہد حسین علوی، ڈپٹی ڈی ای او ویرونیکا عمران، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سلسبیل افتخار چیمہ، ہیڈ مسٹریس رفعت یاسمین اور کشمیری رہنما عبد الشکور مرزا بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button