پاکستان

اپوز یشن ٹولہ جو مرضی کرلے رسوائی ان کا مقدر بن چکی'ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( ٹی این آئی )مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ اپوز یشن ٹولہ جو مرضی کرلے رسوائی ان کا مقدر بن چکی ،حکومت کیخلا ف تحریک چلانے سے پہلے ہی اپوز یشن جماعتو ں کے اتحاد کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، عمران خان حکومت اشرافیہ کی بالا دستی کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ گزشتہ دور کے نااہل حکمران کی عیاشیوں اور نا عاقبت اندیشی کی وجہ سے وطن عزیز کا بچہ بچہ قرض میں جکڑا ہوا ہے،عوام ملک لوٹنے والوں سے ملکی دولت واپس چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنا رہی ہے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن احتجاجی تحریک پر مکمل طور پر کنفیوز ہے کس کو لیڈر ما نیں ۔
اپوز یشن نے دو سا لو ں میں صر ف تحر یک تحریک کا کھیلا تما شہ کیا ہے جسے عوامی پذ یرائی نہیں مل سکی ،عوام با شعور ہو چکے ہیں سب جا نتے کہ اپوز یشن صر ف اپنی کر پشن سے تو جہ ہٹانے کیلئے اور گر فتاریو ں سے بچنے کیلئے آ ئے روز کو ئی نیا شو شہ چھو ڑتی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ اپوز یشن جماعتیں کسی بھو ل میں نہ رہیں ان کی معصوم خواہش پر نہ میڈٹرم انتخابا ت ہو نگے نہ ان ہا ئو س تبد یلی آئے گی۔ ان شا ء اللہ عمران خان کی حکومت اپنی آئینی مد ت پوری کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button