اہم خبریں

حریم شاہ سے مار کھانے والے مفتی عبدالقوی سے مفتی کا اعزاز واپس

لاہور (ٹی این آئی)ٹاک اسٹارز سے مبینہ مار کھانے والے مفتی عبدالقوی سے ان کے چچا نے مفتی کا اعزاز واپس لے لیا۔
عبدالقوی کے چچا مولانا عبدالواحد نے اپنے بیانات اور حرکتوں کے باعث متنازع رہنے والے مفتی قوی سے ان کا موبائل فون بھی چھین لیا۔
مولانا عبدالواحد کا کہنا تھا دنیا کہہ رہی ہےکہ مفتی ہو کر یہ کیسے کام کرتا ہے، اب عبدالقوی کا نفسیاتی علاج کرائیں گے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی فحش گفتگو کی ریکارڈنگ بھی ان کے پاس موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button