
ضمنی الیکشن صوبائی اسمبلی حلقہ 52 سمبڑیال:مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد اور تحریک انصاف کے فاخر نشاط گھمن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع
By Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ(ارشدمحمودگھمن)ضمنی الیکشن حلقہ صوبائی اسمبلی 52 سمبڑیال میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نےیکم جون 2025 کو کروانے کا نوٹیفکیشن جاری دیا ہے،یہ حلقہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی مرحوم محمد ارشد وڑاٸچ کے انتقال پر خالی ہوا ہے۔
محمد ارشد وڑاٸچ نے اس حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام مکمل کیا اور مزید حلقہ کے لئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سےاربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری لی۔ مگر انکے انتقال کے بعد ان کی بیٹی حنا ارشد نے یہ بیڑا اٹھانے کا اعلان کیا ہے اور اپنے والد مرحوم کے مشن کو پورا کرنے کے لئے ان کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی ٹکٹ پر بطور امید وارحصہ لے رہی ہیں۔
حلقہ کی عوام نے مرحوم محمد ارشد وڑاٸچ کی کمی کا احساس کرتے ہوے اس کی یاد میں بھر پور طریقے سے فاتح خانی کا اہتمام کیا جارہا ہے جس ہزاروں کی تعداد میں لوگ حصہ لے رہے ہیں یہ امر بھی قابل ذکر ہے اس فاتح خانی کے ساتھ حنا ارشد کی الیکشن کمپین بھی جاری ہے دوسری طرف 2024 کے انتخابات میں ان کے والد مرحوم کے مقابلے میں تحریک انصاف کی طرف آزاد امیدوار کی حیثیت سے فاخر نشاط گھمن الیکشن میں حصہ لیا، اب وہ بھی بطور امیدوار تحریک انصاف کی ٹکٹ کے حصول کے لئے رات دن کوشاں ہیں۔
جبہ حلقہ کے سرکردہ تحریک انصاف کی شخصیات بھی اس حلقہ میں فاخر نشاط گھمن کے ٹکٹ خیر خواہ ہیں اور بطور مقابلے کے مضبوط امیدوار کے طور پر اسے مقبولیت کا حامل سمجھتے ہیں مگر دوسری طرف حلقہ سمبڑیال کے رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف محمد اسلم گھمن اپنے بھائی عظیم نوری گھمن کی ٹکٹ کے لئے اعلی قیادت سے روابط بڑھانے کا سلسلہ جاری کررکھا ہے۔
ذرائع تحریک انصاف کی اعلی قیادت کے مطابق بانی عمران خان فاخر نشاط گھمن کو ٹکٹ دینے کے حامی ہیں مگر نیچے والی قیادت محمد اسلم گھمن کے بطور رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے عظیم نوری کےحامی ہیں اب دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے یہ امر بھی واضح ہے کہ اگر فاخر نشاط گھمن کو ٹکٹ نہیں ملتا تو ن لیگ امیدوار حنا ارشد بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر سکیں گی کیونکہ تحریک انصاف کی سیاسی شخصیات سمیت اکثریتی کارکنان ناراضگی کا اظہار کرتے ہوے عظیم نوری گھمن کو ووٹ دینے کی بجائے مخالف دھرے کو ووٹ دینا پسند کریں گے۔
جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے غلط فیصلے کی وجہ سیٹ سے ہاتھ دھو سکتی ہے ہماری سروے رپورٹ کے مطابق فاخر نشاط گھمن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ن لیگی امیدوار حنا ارشد سے کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔