اہم خبریں
قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس کل ہونگے ،اپوزیشن کی تحریک اور مہنگائی پر گرماگرم بحث کا امکان
اسلام آباد (ٹی این آئی) قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس کل جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہونگے جس میں اپوزیشن کی تحریک ، مہنگائی اور موجودہ صورتحال پر گرما گرم بحث کا امکان ہے ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ کل 16 اکتوبر 2020 بروز جمعہ المبارک شام ساڑھے بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے مہنگائی اور موجودہ صورتحال پر گرما گرم بحث کا امکان ہے جبکہ اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے حکومتی اراکین کی جانب سے بھرپور جواب دیئے جانے کا امکان ہے ۔
دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی کل16 اکتوبر جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں معمول کے ایجنڈا کے ساتھ ملک میں مہنگائی کی صورتحال اور اپوزیشن کی احتجاجی تحریک بھی زیر بحث آئے گی۔