ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب قبضہ مافیا کے خلاف سر گرم کروڑوں کی سرکاری اراضی واگزار ۔
لاہور (ٹی این آئی)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات پر اینٹی کرپشن قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل سرکاری زمین واگزار کرا لی۔جبکہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے بھیرہ سے ایک کنال کمرشل اراضی واگزار کرالی۔واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔ اینٹی کرپشن نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آپریشن کرکے قابضین ارشاد بلوچ وغیرہ سے زمین واگزار کرائی۔ اینٹی کرپشن ساہیوال اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید خان نےپولیس اور محکمہ مال کے خلاف کارروائی کر کے پچپن لاکھ مالیت کی 12 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔
واگزار شدہ اراضی کے تاوان کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک کی حفاظت متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے۔ جبکہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔