
لاہور (ٹی این آئی) قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کی زیرِصدارت پنجاب میں پہلی سی پی اے ایشیا اور ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجنل کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں نے کانفرنس کے حوالے سے قائم مقام سپیکر کو بریفننگ دی۔ اس موقع پر قائم مقام سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے محکموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے پنجاب میں پہلی دفعہ منعقد ہونے والی سی پی اے کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب، ڈی جی اسمبلی خالد محمود، سٹاف آفیسر برائے سپیکر عماد حسین بھلی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس لاہور، سیکرٹری (کوآرڈینیشن) وزیر اعلیٰ پنجاب، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز لاہور، اسپیشل سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، ڈائریکٹر جنرل (پبلک ریلیشنز)پنجاب، ڈائریکٹر جنرل (پروٹوکول) پنجاب، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے پنجاب، چیف انجینئر (ٹیپا) لاہور،ڈائریکٹر (ایڈمن) والڈ سٹی لاہور اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (سیکیورٹی) لاہور، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) لاہور، منیجنگ ڈائریکٹر سیف سٹی اتھارٹی لاہور، چیف ٹریفک آفیسر لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل لاہور، چیف میٹروپولیٹن آفیسر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور، ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی لاہور زون، ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز ایئرپورٹ ٹریفک لاہور، چیف سیکیورٹی آفیسر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور بھی میٹنگ میں موجود۔