
پاکستانشہر شہر سے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کاتبادلہ،سیالکوٹ پولیس لائینز میں الوداعی تقریب کا اہتمام۔
ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن
سیالکوٹ (ٹی این آئی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اسد علوی کی ٹرانسفر کے سلسلے میں پولیس لائنز سیالکوٹ میں الودعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
ترجمان پولیس سب انسپکٹر شاہد محمود کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن محمد عمران کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اسد علوی کی ٹرانسفر کے سلسلہ میں پولیس لائنز میں ایک سادہ سی مگر پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ او صاحب اور انچارج برانچزڈی پی او آفس، ٹریفک اور ایلیٹ سٹاف کے افسران نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد عمران نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی جانب سے محکمہ پولیس میں خدمات اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار ۔