اہم خبریںجرم وسزا

اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے2020 میں اربوں روپے مالیت کی اراضی قبضہ مافیا سے وا گزار کروا ئی۔گوہر نفیس


لاہور(ارشد محمود گھمن /ٹی این آئی) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن سرگودھاریجن نے سال2020میں 4581کنال سے زائد سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروائی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نےبین القوامی خبررساں ادارے ٹی این آئی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کی ڈویژن بھر میں واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت3913.8ملین ہے ۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ سرگودھا ریجن نے ڈویژن بھر میں محکمہ اوقاف کی190کنال سے زائد سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی۔ سرگودھا ریجن سے محکمہ اوقاف کی واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت101.82ملین روپے ہے۔اینٹی کرپشن سرگودھا نے گنے کے کاستکارکسانوں کی شکایات پر 7شوگر ملوں کے خلاف انکوائریاں شروع کیں اور اُن سے کروڑوں روپے ریکوری کی۔

انہوں نے کہا اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے گزشتہ سال فلور ملوں سے 8ملین روپے سے زائد کی ریکوری کی۔ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے بدعنوان عناصر سے 6کرڑو13لاکھ50ہزار روپے سے زائد براہ راست ریکور کئے۔ جبکہ1ارب16کرڑو2لاکھ30ہزار9سو63روپے بلاواسطہ ریکور کیے۔ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے20کامیاب چھاپوں میں 7لاکھ26ہزارروپے ریکور کیے۔اینٹی کر پشن سرگودھا نے سال2020میں کرپٹ عناصر کے خلاف78مقدمات درج کیے جبکہ62مقدمات پر جوڈیشل ایکشن کی منظوری ہوئی۔اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے گزشتہ برس124مقدمات حل کیے ۔اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے بدعنوانی میں ملوث180افراد کو گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن سرگودھا نے سکیل19کے 2،سکیل 18کے9،سکیل17کے11اور سکیل16کے12افسرا ن کو گرفتار کیاگیا۔ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے سال2020میں 150پٹرول پمپس کے ریٹس اور مقدار چیک کی جس میں سے 80پٹرول پمپس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ ناپ تول میں کمی اور دیگر شکایات پر ان پیٹرول پمپس کو 2 لاکھ 68 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button