پاکستان

مسائل سے وفاق کوکئی بارآگاہ کرچکے ہیں، گیس کی کمی،بجلی لوڈشیڈنگ کے مسائل پرکوئی توجہ نہیں دی جارہی، وزیرتعلیم سندھ

کراچی(ٹی این آئی)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ گیس کی کمی کابہانہ کرکے کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا اضافہ کر دیا ہے اسکول کھل گئے ہیں، بجلی نہیں ہوگی توبچوں کوبہت پریشانی ہوگی۔
خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ گیس کے مسائل پروفاقی حکومت کوکئی مرتبہ خطوط لکھ چکے ہیں اور کے الیکٹرک سے متعلق مسائل سے وفاق کوکئی بارآگاہ کرچکے ہیں، گیس کی کمی،بجلی لوڈشیڈنگ کے مسائل پرکوئی توجہ نہیں دی جارہی۔سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو مسترد کرنے پر سندھ کو سزا دے رہی ہے ایسا تاثر آ رہا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ اورگیس کمی جان بوجھ کرکی گئی، تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سندھ کو نظرانداز کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کواضافی گیس نہ دی تو کاروبارومعیشت دونوں متاثر ہوں گے اگر کراچی متاثرہوگاتوپوراملک متاثرہوگا معیشت کونقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں ڈیمانڈبڑھ گئی ہیں توسپلائی بھی زیادہ دینی چاہئے حکومت کا کام مسائل کا حل نکالنا ہے تجاویز دینا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button