جرم وسزا

ذوالفقار ورک ڈی ایس پی کی ہدایت پر بیگووالہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، خاتون سے منشیات برآمد

سمبڑیال (ٹی این آئی )ذوالفقار ورک ڈی ایس پی سرکل سمبڑیال ” کی سربراہی میں بیگووالہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون ،مقامی پولیس نے دوران گشت خاتون منشیات فروش کو مخبری پر گرفتار کر لیا لاکھوں کی منشیات برآمد۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالہ پولیس نے حسب معمول جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے علاقہ میں گشت کر رہے تھے کہ رندھیر موڑ پر پولیس نے وزیر آباد کی طرف سے آنے والی مشکوک خاتون کو روکنے کا اشارہ کیا اور خاتون کانسٹیبل نے دوران تلاشی ملزمہ کے قبضہ سے 2460گرام چرس برآمد کر لی اور حوالات میں بند کر دیا۔

پولیس تھانہ بیگووالہ نے گرفتار ہونے والے ملزمہ کیخلاف 9سی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی”ذوالفقار ورک” کا کہنا ہےکہ جرائم کی روک تھام کے لیے سرکل سمبڑیال پولیس کا ہر جوان اپنی ڈیوٹی ایمانداری کیساتھ سرانجام دے رہا ہے اور منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے ماتحت عملہ کو خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔تاکہ سرکل سمبڑیال سے منشیات فروشوں کا قلعہ قمح کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button