اہم خبریں

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں کی گئی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر



راولپنڈی(ٹی این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کور کمانڈر بہاولپور اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کمانڈر اے ایس ایف سی، لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایو یلیوایشن ، لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان انسپکٹر جنرل آرمز اور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سردار حسان اظہر حیات کو ملٹری سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button