اہم خبریںجرم وسزا

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا (او آئی سی سی آئی) کراچی کا دورہ ڈی جی ، ایف آئی اے کی حاضرین کی جانب سے پیش کئی گئی گذارشات کے حل کے لیے کوششوں کی یقین دہانی

Editor Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد(ٹی این آئی)ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا( او آئی سی سی آئی) کراچی کا دورہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے کراچی میں اوورسیز انویسٹمنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (او آئی سی سی آئی) کا دورہ کیا.

(او آئی سی سی آئی) پہنچنے پر پریذیڈنٹ یوسف حسین اور سیکرٹری جنرل محمد عبد العلیم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیابعد ازاں ڈی جی ایف آئی اے نے چیمبر میں موجود حاضرین سے خطاب بھی کیااس موقع پر فارماسوٹیکل کمپنیوں ، ٹیلی کام اور بینکنگ سیکٹر کے نمائندوں نے اپنی گذارشات پیش کیں

ڈی جی ، ایف آئی اے نے حاضرین کی جانب سے پیش کئی گئی گذارشات کے حل کے لیے کوششوں کی یقین دہانی کرائی ڈی جی ایف آئی اے نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے میں بیرون ملک مقیم افراد کو سہولیات فراہم کرنے میں ایف آئی اے کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔

ڈی جی ، ایف آئی اے نے بینکوں سے متعلق تاجر برادری کے تحفظات کا بھی جواب دیا۔ڈائریکٹر جنرل نے انٹلیکچول پراپرٹی رائٹس اور مالی فراڈ سے متعلق تاجر برادری کو ایف آئی اے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button