
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے متعدد ڈپٹی کمشنرز سمیت 20 اعلی افسروں کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری
Editor Arshad mahmood Ghumman
لاہور( ٹی این آئی) حکومت پنجاب نے متعدد ڈپٹی کمشنرز سمیت 20 اعلی افسروں کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔مس آسیہ گل ڈپٹی کمشنر قصور کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا گیا فیاض احمد موہل ڈپٹی کمشنر ⁷جھنگ کو تبدیل کرکے اپنے پے سکیل میں ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کر دیا۔مس نائلہ باقر ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا۔محمد اصغر جوئیہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کر دیا۔رانا شکیل اسلم ڈپٹی کمشنر پاکپتن کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تعینات کر دیا۔احمر سہیل کیفی ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہور ریجن کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر پاکپتن تعینات کر دیا۔راﺅ پرویز اختر ڈپٹی کمشنر جہلم کو تبدیل کرکے افسر بکار خاص بنا دیا۔نعمان حفیظ ایڈیشنل کمشنر ریونیو گوجرانوالہ کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا۔خرم شہزاد ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا۔نعمان یوسف ایڈیشنل سیکرٹری (بجٹ ) محکمہ خزانہ پنجاب کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان تعینات کر دیا۔امجد شعیب خان ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو تبدیل کرکے افسر بکار خاص بنا دیا۔سید موسی رضا ڈپٹی کمشنر بھکر کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ تعینات کر دیا۔حامد محمود ملہی سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفئیر بورڈ کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کر دیا۔فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران قریشی ڈپٹی کمشنر لودھراں کو تبدیل کرکے افسر بکار خاص بنا دیا۔تقرری کے منتظر کیپٹن (ر) شعیب علی کو ڈپٹی کمشنر لودھراں تعینات کر دیا۔شفقت اللہ مشتاق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو تبدیل کرکے افسر بکار خاص بنا دیا۔کیپٹن (ر) محمد وسیم ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر تعینات کر دیا۔مصور احمد ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کو تبدیل کرکے افسر بکار خاص بنا دیا۔زاہد پرویز ڈپٹی سیکرٹری(جنرل)چیف سیکرٹری آفس کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تعینات کر دیا۔شاہد عباس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) جھنگ کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر جھنگ تعینات کر دیا۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اس ضمن میں باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔