جرم وسزا

مولانا فضل الرحمن کاایسا مطالبہ کہ حکومت کی پریشانی بڑھ گئی

لاہور(ٹی این آئی )جمعیت علما ء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ موجو د ہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے جو حالات چل رہے ہیں ان کا تقاضاہے کہ شفاف انتخابات فوری کرائے جائیں ،ملکی معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے عام آدمی گھر میں بے بس ہو کر بیٹھ گیا ہے عوام خود کشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن نا اہل اور مسلط شدہ سلیکٹڈ حکمران سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں وہ جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور کی مجلس عاملہ اور تمام تحصیلوں کے امراء ونظماء سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پرمولانا اسعد محمود ،محمد اقبال اعوان مفتی عبدالحفیظ ،قاری امجد سعید،صاحبزادہ حافظ فہیم الدین ،محمد افضل خان ،قاری عمرا ن رحیمی ،قاری زکریا ،مولانا دائ ود ،مولانا سلیم اللہ قادری ،مولانا عبدالمنان انبالوی،محمد نفیس رحیمی،مولانا نوید انجم ،مولانامسرور حسن ضیاء ،مولانا خلیل الرحمن اور دیگر مو جو د تھے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فرانسیسی صدرکی بیانات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی عوام سے اپیل ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور تاجر حضرات فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ کیئے گے معاہدوں کو منسوخ کر دیں انہوں نے کہاکہ آزادی اظہار رائے کا مطلب کسی کی دل آزاری نہیں ہونا چاہیے مسلمان یا کسی کی بھی دل آزاری جرم ہونی چاہیے مولانا فضل الرحمن نے لاہور میں پر امن کسانو ں پرلاٹھ چارج اورگرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں جمہوری حکومت نہیں ہے اپنے مطالبات کے حق کے لیئے بھی احتجاج کرنا برداشت نہیں ہے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جے یو آئی آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہےانھوں نے کھاکہ جے یواءملک میں ائیں کے نفاذ اور اس کی بالادستی کی جدوجہد کامیابی تک جاری رکھے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button