چین اور بھارت کاسرحدی تناﺅ کم کرنے پر اتفاق
ماسکو(ٹی این آئی)چینی ریاستی قونصلر و وزیرخارجہ وانگ یی اور ان کے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ پریس بیان کے مطابق سرحدی علاقوں میں ہونے والی پیش رفت اور دوطرفہ تعلقات بارے5 نکاتی اتفاق رائے ہوگیا ہے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ دونوں اطراف کوچین۔بھارت تعلقات بارے پیشرفت پردونوں مما لک کے رہنما ں کے مابین اتفا ق رائے پرعملدرآمد کرناچا ہئے اور اس کے ساتھ اختلافات کو تنازعات میں تبدیل نہیں ہونے دیاجائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں موجودہ صورتحال کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے، انہوں نے اتفاق کیا کہ دونوں فریقین کے سرحدی دستے مذاکرات جاری رکھیں گے، فوری طور پر دور ہوجائیں گے، مناسب فاصلہ رکھیں گے اور تنا کم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ دونوں فریقین سرحدی امورپرموجود معاہدوں اورآداب کی پاسداری کریں گے، سرحدی علاقوں میں امن وامان برقرار رکھیں گے اورکوئی ایسا عمل نہیں کریں گے جس سے اختلافات کو بڑ ھاوا ملے۔دریں اثنا دونوں فریقین خصوصی نمائندہ کے طریقہ کار کے ذریعے چین۔ بھارت سرحدی معاملے پر مذاکرات اور بات چیت جاری رکھیں گے جبکہ چین ۔بھارتی سرحدی امور پر تعاون اورمشاورت کیلئے کام کرنے کا طریقہ کاراپنے اجلاس جاری رکھے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں وزیروں نے اتفاق کیا کہ جیسے ہی حالات معمول پر آتے ہیں تو دونوں فریقین سرحدی علاقوں میں امن وامان برقرار رکھنے اوراس میں اضافہ کیلئے نئی اعتماد سازی کیلئے کام کریں گے۔